Get Alerts

بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے منگنی کرلی

بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے منگنی کرلی

نئی دہلی : معروف بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا اور اداکارہ رشمیکا مندانا نے باضابطہ طور پر منگنی کرلی ہے۔ کافی عرصے سے دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں گردش کر رہی تھیں اور کئی بار منگنی کی افواہیں بھی سامنے آتی رہیں، لیکن اب بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے اپنی منگنی کی تصدیق کر دی ہے۔

وجے دیوراکونڈا کی ٹیم نے ہفتے کو منگنی کی خبر کی تائید کی، تاہم جوڑے نے ابھی تک منگنی کی تصاویر یا باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ سادہ سی تقریب 3 اکتوبر کو حیدرآباد میں وجے کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی اہل خانہ موجود تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وجے اور رشمیکا کی شادی اگلے سال فروری میں ہونے کا امکان ہے۔رشمیکا اور وجے کے تعلقات کی ابتدا 2018 میں فلم "گیتھا گووندم" سے ہوئی، جب دونوں نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا۔ اس وقت رشمیکا کی منگنی اپنے ساتھی اداکار رکشیت شیٹی سے تھی، جو فلم کی ریلیز کے ایک ماہ بعد ختم ہوگئی تھی۔

ٹیگز: