ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست خارج، پہلے ٹرائل کورٹ جائیں پھر ہائیکورٹ آئیں: جسٹس عالیہ نیلم 

ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست خارج، پہلے ٹرائل کورٹ جائیں پھر ہائیکورٹ آئیں: جسٹس عالیہ نیلم 

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کی درخواست بعدازگرفتاری ضمانت خارج کردی ہے۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی ۔سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نئی دفعات شامل ہوچکی ہیں ۔ نئی دفعات کے کے تحت ملزمان سے تفتیش کرنی ہے۔

جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ پہلے شامل تفتیش ہوں پھر ٹرائل کورٹ ضمانتیں فائل کرے وہاں سے خارج ہوں تو پھر ہائیکورٹ آئیں ۔

ملزمان نے تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانتیں دائر کررکھی ہیں۔

مصنف کے بارے میں