ایشیاکپ، سری لنکا نے افغانستان کو 292 رنز کا ٹارگٹ دے دیا 

ایشیاکپ، سری لنکا نے افغانستان کو 292 رنز کا ٹارگٹ دے دیا 

لاہور: ایشیا کپ میں سری لنکا نے افغانستان کو 292 رنز کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔ ایشیاکپ کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو جیت کیلئے 292 رنز کا ہدف دیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے جارہے ایشیا کپ چھٹے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کے کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے، سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کوشل مینڈس 92 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔


سری لنکا کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے  پاتھم نسانکانے 41 ، دموتھ کرونارتنے 32، کوشل مینڈس92، سادیرا سماراوسکرما3، ،چریتھا اسالنکا36، دھنیجا ڈی سلوا14، داسن والا لاگے33، مہیش تھکشانے28رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔
افغانستان کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے  گلاب دین نیب نے چار ، راشد خان نے دو، مجیب الرحمان نے  ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ 


ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان داشن شناکا نے کہا کہ کوشش ہوگی افغان ٹیم کو بڑا ہدف دیکر پریشر میں لائیں۔اس موقع پر افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سپر فور مرحلے تک رسائی ممکن بنانے کی کوشش کریں گے

مصنف کے بارے میں