Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے

وزیراعظم شہباز شریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے

بیجنگ: پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق بیجنگ کے کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس کی بیجنگ میونسپل کمیٹی کی رکن ہین زیرونگ، چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال اور رخصتی کی۔

دورہ چین کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے 25ویں اجلاس اور شنگھائی تعاون تنظیم پلس کے اجلاس میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے عالمی سطح پر فاشزم کے خلاف جنگ کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی حصہ لیا۔

وزیراعظم نے چین کے صدر و وزیراعظم کے علاوہ روس، ایران، ترکی، آذربائیجان اور تاجکستان کے صدور سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

شہباز شریف نے دوسری چین-پاکستان بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں بھی شرکت کی، جہاں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
 
 

ٹیگز: