Get Alerts

معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

لاہور:لاہور کی ضلع کچہری میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

یہ سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کی، جہاں ڈکی بھائی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کریں۔

ٹیگز: