کابل: طالبان حکومت کے دور میں افغانستان کی سکیورٹی صورتحال بدستور غیر مستحکم اور خطرناک قرار دی جا رہی ہے۔ کینیڈین حکومت نے اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
کینیڈین حکام کے مطابق افغانستان میں دہشتگردی، اغوا اور بلاجواز گرفتاریوں سمیت مختلف سکیورٹی خطرات موجود ہیں، جس کے باعث شہریوں کو افغانستان کے سفر سے مکمل طور پر گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
کینیڈین حکومت نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو بھی خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی صورتحال تیزی سے تبدیل ہوسکتی ہے، اس لیے افغانستان کا سفر کرنے والے افراد کو ممکنہ خطرات سے آگاہ رہنا چاہیے۔