Get Alerts

برآمدات بڑھانے کیلئے ایس ایم ایز کو انشورنس کوریج دینے کا فیصلہ

برآمدات بڑھانے کیلئے ایس ایم ایز کو انشورنس کوریج دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(جاویدنور)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ملکی برآمدات کے فروغ اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

 وزیراعظم نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے برآمدی انشورنس کوریج فراہم کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا۔

 اجلاس میں بتایا گیا کہ ایس ایم ایز کے لیے ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس کی سہولت بڑھانے کے لیے **3 ارب روپے کا رسک پول** قائم کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کو عالمی منڈیوں میں برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔

 وزیراعظم نے کہا کہ حکومت برآمدات پر مبنی معیشت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں اصلاحات اور نجی شعبے کے ماہرین کو اس کی قیادت سونپنے کے اقدام کو سراہا۔

 اجلاس کو بتایا گیا کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ک24 ارب روپےکاروباری برادری کی سہولت کے لیے سرمایہ کاری کے مقصد سے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ برآمدی شعبے میں تحقیق، ہنرمندی کے فروغ اور عالمی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو برآمد کنندگان کو سہولیات کی فراہمی مزید بہتر بنانے اور برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ٹیگز: