Get Alerts

سستی بجلی صنعتی ترقی کی بنیاد ہے، برآمدات بڑھانے کے لیے توانائی کی قیمت کم کرنا ہوگی: ایس ایم تنویر

سستی بجلی صنعتی ترقی کی بنیاد ہے، برآمدات بڑھانے کے لیے توانائی کی قیمت کم کرنا ہوگی: ایس ایم تنویر

لاہور: معروف صنعتکار ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل سستی بجلی سے وابستہ ہے، جبکہ صنعت کے فروغ اور ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی ناگزیر ہے۔

لاہور میں سولر ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ اگر بجلی سستی ہوگی تو صنعتوں کو فروغ ملے گا اور ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سستی بجلی کے بغیر صنعتی پہیہ تیزی سے نہیں چل سکتا۔ توانائی کی لاگت میں کمی ملکی معیشت کے استحکام اور صنعتی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

ٹیگز: