کراچی: ایف پی سی سی آئی رہنما اور یو بی جی کے پیٹرن اِن چیف ایس ایم تنویر نے کراچی میں کے اے ٹی آئی کے ڈنر میں ممبران سے خطاب کیا۔ سندھ کے وزیر صنعت اکرام اللہ دھاریجو بھی موجود تھے۔
اپنے خطاب میں ایس ایم تنویر نے صنعتی بجلی کے نرخ 48 روپے سے کم ہو کر 31 روپے فی یونٹ ہونے، بینک مارک اپ ریٹ 22 فیصد سے 11 فیصد تک گرنے اور حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے 3,600 ارب روپے کی بچت جیسے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے "ضلع معیشت" کے منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژنز کو صوبوں میں تبدیل کرنے سے ملک کی معیشت مضبوط ہوگی اور اگلے پانچ سال میں 100 ارب ڈالر برآمدات ممکن ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ماڈل ایف پی سی سی آئی کے اقتصادی پالیسی بورڈ نے تیار کیا ہے۔