Get Alerts

آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر کے قریب پہنچنے کا امکان، پانچ برس میں 10 ارب ڈالر کا ہدف

آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر کے قریب پہنچنے کا امکان، پانچ برس میں 10 ارب ڈالر کا ہدف

اسلام آباد: پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، رواں مالی سال کے اختتام تک آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر کے قریب پہنچنے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نمائندہ نیو نیوز اشرف مہتاب  کے مطابق  دستیاب اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں آئی ٹی برآمدات ساڑھے 4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جس کے بعد آئندہ پانچ برس میں آئی ٹی برآمدات کو 10 ارب ڈالر تک لے جانے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق آئی ٹی سیکٹر میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری، فری لانسنگ، سافٹ ویئر برآمدات اور ڈیجیٹل سروسز کے فروغ کے باعث برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں رواں برس آئی ٹی برآمدات میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے، تاہم ماہانہ بنیادوں پر برآمدات کے اعداد و شمار اور مکمل تفصیلات آئندہ جاری کی جائیں گی۔

ٹیگز: