Get Alerts

1965 کی جنگ، بی آر بی کینال پر دشمن کی پیش قدمی ناکام بنا دی گئی

1965 کی جنگ، بی آر بی کینال پر دشمن کی پیش قدمی ناکام بنا دی گئی

 لاہور: 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں لاہور کے دفاع کے لیے بی آر بی کینال نے اہم کردار ادا کیا۔ بھارتی فوج نے لاہور کی جانب پیش قدمی کے لیے کینال عبور کرنے کی کوشش کی، تاہم پاکستانی فوج نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے دشمن کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔

 بی آر بی کینال کے مختلف محاذوں پر پاک فوج کے جوانوں نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا اور محدود وسائل کے باوجود دشمن کے حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

 جنگ کے دوران سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہریوں نے بھی قومی جذبے کا مظاہرہ کیا اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہے۔ شہریوں کے مطابق دشمن کے لیے بی آر بی کینال عبور کرنا آسان نہیں تھا۔

 1965 کی جنگ میں بی آر بی کینال لاہور کے دفاع کی ایک مضبوط علامت بن کر سامنے آئی، جہاں پاک فوج کی مزاحمت نے دشمن کی پیش قدمی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹیگز: