آرمی چیف کی امریکی کارنل یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات

 آرمی چیف کی امریکی کارنل یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ نے کہا  ہے  کہ پاکستان سے  دہشت گردی کے  خاتمے میں بہادر جونیئر قیادت  کا اہم کردار ہے ۔

ترجمان پاک کے مطابق ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کارنل یونیورسٹی کے طلبہ نے جی ایچ کیو روالپنڈی  میں ملاقات کی ۔  ملاقات کے دوران  آرمی چیف نے پاکستان اور دنیا بھر میں  دیر پا قیام امن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا کردار  ہر شعبے  بہت اہم ہوتا ہے، نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں۔ پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھی  کامیابی کاسہرا بہادر جونیئر قیادت کے سر جاتا  ہے،جونیئر قیادت نے قوم کا حصہ ہوتے ہوئے ملکی ترقی میں اہم کرداراداکیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارنل یونیورسٹی کے طلباوطالبات نے آرمی چیف کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ یہ حقیقت ساتھ لے کر جا رہے ہیں کہ پاکستان پر امن اور خوبصورت ملک ہے۔