پائلٹس کو خط لکھنے پر پالپا کے صدر سلمان ریاض معطل

پائلٹس کو خط لکھنے پر پالپا کے صدر سلمان ریاض معطل
کیپشن: پائلٹس کو خط لکھنے پر پالپا کے صدر سلمان ریاض معطل
سورس: file

اسلام آباد: پی آئی اے انتظامیہ نے پائلٹس کی نمائندہ تنظیم "پالپا" کے صدر کو معطل کردیا۔ چوہدری سلمان ریاض کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے صدر پالپا کیپٹن سلمان کو پالپا کے ممبرز پائلٹس کو خط لکھنے پر معطل اور گراؤنڈ کر دیا ہے۔ شوکاز نوٹس کے مطابق صدر پالپا کیپٹن سلمان نے خط کے زریعے پائلٹوں میں بے چینی پھیلائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر پالپا کیپٹن سلمان سے پہلے جنرل سیکرٹری کیپٹن عمران ناریجو تین ماہ سے معطل ہیں جبکہ پالپا کے نائب صدر کیپٹن مقصود بجارانی اور جوائنٹ سیکرٹری کیپٹن قاسم قادر بھی معطل ہیں۔پالپا کے عہد یداروں نے معطلی  اور شوکاز کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔