تحریک انصاف دور میں قرضوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

تحریک انصاف دور میں قرضوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

اسلام آباد:تحریک انصاف دور میں قرضوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ،وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ،وفاقی حکومت کے قرضے ریکارڈ 42ہزار761ارب روپے سے تجاوز کر گئے ۔

دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضے ریکارڈ 42ہزار761ارب روپے سے تجاوز کر گئے ۔پی ٹی آئی حکومت میں قرضوں میں18ہزار29ارب روپےاضافہ ہوا۔اسٹیٹ بنک کے مطابق وفاقی حکومت کے ملکی قرضے 27ہزار705ارب20 کروڑ روپے ہو گئے اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کے غیر ملکی قرضے15ہزار56ارب روپے سے بڑھ گئے ۔

پی ٹی آئی دور میں وفاقی حکومت کااندرونی قرض 10ہزار 915 ارب روپے بڑھا۔ پی ٹی آئی دور میں وفاقی حکومت کابیرونی قرض 7ہزار 114ارب روپے بڑھا ۔اگست 2018 میں وفاقی حکومت کے قرضے 24 ہزار732 ارب روپے تھے ۔

دستاویز کے مطابق  اگست 2018 میں وفاقی حکومت کے اندرونی قرضے 16 ہزار 790 ارب روپے تھے۔اگست 2018 میں وفاقی حکومت کے بیرونی قرضے7 ہزار 942 ارب روپے تھے۔