ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا

اسلام آباد :ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے ماہ رمضان میں موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آندھی، بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔مختلف برساتی نالوں میں طغیانی سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں، بارش سے گندم، خربوزے، ٹماٹر اور دیگر فصلوں کے کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ہرنائی میں بارش سے مکان  کی چھت گرن گئے جس سے  ایک خاتون جاں بحق ہوگئی  دکی میں آسمانی بجلی گرنے سے 15 مویشی ہلاک ہوگئے۔ محکمہ موسمیات  نے آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش  کے  امکان کا اظہار کیا  ہے۔

موسم کا حال بتا نے  والوں کا کہنا ہے کہ   ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔

 
 
 
 

مصنف کے بارے میں