Get Alerts

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار

 لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں اچانک طوفانی بارش اور کئی مقامات پر تیز ژالہ باری (اولے پڑنے) سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور کئی نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔
تیز ہواؤں اور بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا، جس سے 100 سے زائد بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے اور شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن کے علاقے میں 30 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
 واپڈا ٹاؤن گول چکر کے قریب تیز ہواؤں کے باعث ایک دیوار سڑک پر گزرنے والے رکشے پر گر گئی، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 2 افراد زخمی ہو گئے۔

ٹیگز: