پورے ملک میں عام انتخابات ایک وقت پر ہونے چاہئیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

پورے ملک میں عام انتخابات ایک وقت پر ہونے چاہئیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں عام انتخابات ایک وقت پر ہونے چاہئیں۔

   وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا  بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  آئین کے مطابق عام انتخابات کا طریقہ کار طے ہے،  الیکشن کمیشن بااختیار اور خود مختار ادارہ ہے، گورنر پنجاب نے بھیجی ہوئی سمری پر دستخط نہیں کئے،  آئین کے مطابق مقررہ وقت کے بعد پنجاب اسمبلی خود بخود تحلیل ہو ئی ۔

 اعظم نذیر تارڑ نے کہاخیبر پختونخوا اور پنجاب کے ہائیکورٹس میں پٹیشنز زیر سماعت  ہونی ہیں،   سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے معاملے پر قانون سازی کا عمل جاری ہے، از خود نوٹس کے معاملے پر 2 جج صاحبان اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرچکے ہیں، رائے دینے والے دونوں جج صاحبان نے بینچ سے علیحدگی اختیار کی،انتخابات کے معاملے میں 184 تھری پر جسٹس فائز عیسیٰ کا واضح کورٹ آرڈر بھی آچکا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ یکم مارچ کو فیصلہ آیا تو ہمارا موقف تھا کہ 3 کے مقابلے میں 4سے کیس خارج ہوا،  4 ججز نے پٹیشنز خارج کیں، 2 نے کیس سننے سے انکار کیا ،تحریک انصاف کی متعلقہ پٹیشن پر سپریم کورٹ سے فل کورٹ کی استدعا کی گئی جسے مسترد کردیا گیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں