سپریم کورٹ  کے 3 رکنی بینچ کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

سپریم کورٹ  کے 3 رکنی بینچ کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کو مسترد کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔

بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی خالد مگسی نےسپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا فیصلہ مسترد کرنےکی قرارداد ایوان میں پیش کی جو کہ منظور کرلی گئی۔ 

قراردار کے مطابق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا جائے اور  تین رکنی بینچ کے بجائے فل کورٹ میں کیس کی سماعت کی جا ے۔قرارداد  میں کہاگیاہے کہ ایوان ایک ہی وقت میں عام انتخابات کو مسائل کا حل سمجھتی ہے۔ عدالت عظمیٰ فل کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کرے۔