واشنگٹن/قاہرہ : مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید جنگ کے بادل چھٹنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، امریکہ، ایران اور علاقائی ثالثوں کے درمیان ایک اہم ڈیل پر بات چیت جاری ہے، جو ممکنہ طور پر دو مراحل پر مشتمل ہو گی۔
اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر 45 روزہ جنگ بندی کی جائے گی تاکہ فوری طور پر خونریزی روکی جا سکے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی ممکن ہو۔
45 روزہ عارضی وقفے کے دوران فریقین کے درمیان جنگ کے مستقل خاتمے اور دیرپا امن کے لیے مذاکرات کیے جائیں گے۔
مصر، قطر اور ترکیہ جیسے علاقائی ثالث اس ڈیل کو حتمی شکل دینے کے لیے سرگرم ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بات چیت انتہائی نازک مرحلے میں ہے اور اگر کامیابی ملی تو یہ خطے میں جاری طویل تنازع کے مستقل خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔