Get Alerts

امریکا امن کے لیے پرعزم، ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کی توقع ظاہر کر دی

امریکا امن کے لیے پرعزم، ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کی توقع ظاہر کر دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت مشرقِ وسطیٰ کے تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع ہے اور امریکا خطے میں امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کوششوں میں پیشرفت کے لیے مشرقِ وسطیٰ کے تمام فریقین کو اپنے عزم پر قائم رہنا ہوگا، تاکہ دیرپا امن کی راہ ہموار کی جا سکے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق عالمی منڈیوں نے حالیہ پیش رفت کو مثبت انداز میں لیا ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی امریکا کے لیے ایک مثبت پیشرفت اور معاشی کامیابی ہے، جبکہ عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں استحکام امن کی کوششوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر خطے میں جنگ بندی کے امکانات مضبوط ہوتے ہیں تو اس کے عالمی معیشت پر مزید مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ٹیگز: