Get Alerts

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 1100 روپے مہنگا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 1100 روپے مہنگا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 91 ہزار 462 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، جس میں 943 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 4 لاکھ 21 ہزار 349 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے، جہاں سونے کی قیمت 11 ڈالر بڑھنے کے بعد 4687 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔

ٹیگز: