Get Alerts

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1100 روپے سستا ہو گیا

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1100 روپے سستا ہو گیا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے اور فی تولہ قیمت 1100 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کی کمی ہوئی ہے اور نئی قیمت 3 لاکھ 32 ہزار 218 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 657 ڈالر پر آگیا ہے۔

ٹیگز: