Get Alerts

پنجاب حکومت کی جانب سے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد

پنجاب حکومت کی جانب سے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد

لاہور: ذرائع کے مطابق پنجاب میں مارکیٹس جلد بند کرنے کی سفارشات وزیراعلیٰ مریم نواز کو پیش کی گئی تھیں، لیکن انہیں منظور نہیں کیا جا سکا۔

پنجاب اسمبلی کے اہلکاروں نے بتایا کہ صوبے بھر میں مارکیٹس رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔ مارکیٹس کے اوقات کار میں کسی تبدیلی کا فیصلہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے، اور اس معاملے پر مزید مشاورت جاری ہے۔ تاجر تنظیموں اور کاروباری نمائندوں سے رائے بھی لی جا رہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں تاجروں سے مشاورت جاری ہے۔ مارکیٹس کو رات 8 بجے بند کرنے کے حوالے سے کچھ اعتراضات سامنے آئے ہیں، جن پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ مشاورت مکمل ہونے کے بعد وفاقی حکومت کو اس بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

ٹیگز: