نوجوان ملک کو نئے دور میں لے جائیں گے :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

 نوجوان ملک کو نئے دور میں لے جائیں گے :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی :چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان قیادت متحد ہو کر تمام خطرات کو شکست دے ،نوجوان پاکستان کو امن اور ترقی کے نئے دور کی طرف لے جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ پورا اعتماد ہے کہ پاکستان کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو محسوس کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر میں انٹر نشپ مکمل کرنے والے طلباءکے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں آرمی چیف نے شرکت کی اور انٹرنشپ مکمل کرنے طلبا کو مبار کباد دی ۔اس موقع پر آرمی چیف نے فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں انضمام پر نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان ذہین اور متحرک ہیں ،مجھے اپنی نوجوان نسل پر پورا اعتماد ہے۔جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ ریاست دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے ،جنگوں کی بنیادی خدو خان بدل چکی ہے ،جدید جنگ میں دشمنوں کا ہدف نوجوان نسل ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں