اہلیہ کو منانے کا مشن، عامر خان کا فریال مخدوم کیلئے ساڑھے 4 کروڑ کی گاڑی کا تحفہ

اہلیہ کو منانے کا مشن، عامر خان کا فریال مخدوم کیلئے ساڑھے 4 کروڑ کی گاڑی کا تحفہ

دبئی : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ناراض اہلیہ فریال مخدوم کو منانے کے لیے انہیں قیمتی گاڑی تحفے میں دے دی ہے۔ 

باکسر عامر خان نے اہلیہ کو دبئی میں جی ویگن اسٹائل کی جدید گاڑی تحفے میں دی۔ معروف برانڈ کی گاڑی کی مالیت 1 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ  (4 کروڑ 66 لاکھ روپے)ہے۔

باکسر عامر خان نے سوشل میڈیا پر گاڑی کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے جس میں فریال مخدوم خان کے چہرے کے تاثرات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

عامر خان نے کہا ہے کہ فریال کو جی ویگن اسٹائل کی گاڑی پسند ہے، میں فریال کو یہ گاڑی دے کر حیران کرنا چاہتا تھا، مجھے امید ہے فریال کو گاڑی پسند آئے گی۔

عامر خان کا حال ہی میں ایک ماڈل کو پیغامات کے تبادلے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا، جس پر فریال مخدوم ان سے ناراض ہوگئی تھیں۔

مصنف کے بارے میں