ہانگ کانگ : ہانگ کانگ میں شدید بارشوں نے 150 سالہ ریکارڈ کو توڑ دیا ہے، جس کے باعث شہر کی کئی سڑکیں اور سیڑھیاں آبشار کا منظر پیش کرنے لگیں۔ مون سون سیزن کے دوران اگست میں ایک دن میں 355 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو سال 1884 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
موسمیاتی حکام کے مطابق دوپہر 2 بجے تک 350 ملی میٹر بارش ہوئی، جس نے شہر میں بڑے پیمانے پر سیلابی صورتحال پیدا کر دی۔ ہانگ کانگ کے سب سے بڑے اسپتال کے باہر پانی ٹخنوں تک پہنچ گیا، اور تمام کلینکس عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔
یہ طوفان جنوبی چین کے گوانگ ڈونگ صوبے میں ہونے والے مہلک سیلاب کے فوراً بعد آیا، جہاں 5 افراد ہلاک اور ایک وسیع سرچ آپریشن جاری ہے۔