Get Alerts

طاقتور طوفان ’’راگاسا‘‘ فلپائن میں تباہی، چین اور ہانگ کانگ میں ہنگامی صورتحال

طاقتور طوفان ’’راگاسا‘‘ فلپائن میں تباہی، چین اور ہانگ کانگ میں ہنگامی صورتحال

فلپائن :طاقتور سمندری طوفان ’’راگاسا‘‘ فلپائن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں شدید نقصان ہوا ہے۔ ہواؤں کی رفتار 295 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، جس سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور درخت جڑوں سمیت اکھڑ گئے۔ 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ 
سکولز اور سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔ طوفان اب چین کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں گوانگ ڈونگ میں 4 لاکھ افراد کو انخلا کرایا جا رہا ہے اور سرکاری دفاتر بند ہیں۔ ہانگ کانگ میں پروازیں منسوخ کر دی گئیں، اور اماراتی ایئرلائن نے بھی اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ ماہرین موسمیات مزید بارش اور تیز ہواؤں کی وارننگ دے رہے ہیں۔

ٹیگز: