اسلام آباد: ایف بی آر نے آن لائن آرڈرز پر سیلز ٹیکس نیٹ میں وسعت دیتے ہوئے نیا قانون نافذ کر دیا ہے۔ اب آن لائن مارکیٹ پلیس، کوریئر اور ادائیگی ایجنٹس ہر آرڈر پر سیلز ٹیکس کاٹنے کے پابند ہوں گے، حتیٰ کہ کیش آن ڈیلیوری (COD) پر بھی۔
نئے قواعد کے تحت تمام متعلقہ ادارے ہر ماہ کی 10 تاریخ تک ایس ٹی آر فارم جمع کروائیں گے اور کٹا ہوا سیلز ٹیکس ایف بی آر کو منتقل کرنا ہوگا۔