کرک: خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے امان کوٹ توے میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ کر کے 4 اہلکار شہید کر دیے۔
اہلکار فیلڈ سکیورٹی ڈیوٹی پر تھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیر کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔