Get Alerts

عمر ایوب اور شبلی فراز کا الیکشن کمیشن کے ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

عمر ایوب اور شبلی فراز کا الیکشن کمیشن کے ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد :عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے  ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ غیر آئینی، غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے، اس لیے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ دینے سے پہلے انہیں سننے کی ضرورت محسوس نہیں کی، جو کہ انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹیگز: