Get Alerts

ٹرمپ کا بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

واشنگٹن :امریکی حکومت نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے، جس کے بعد بھارت پر کل عائد ٹیرف کی شرح 50 فیصد ہو گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد بھارت کی روس سے تیل کی درآمدات کو روکنا اور امریکی تجارتی پالیسیوں کو مضبوط کرنا بتایا جا رہا ہے۔


وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے جس کے تحت بھارت سے درآمد ہونے والی تمام اشیاء پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیا گیا ہے۔ اس آرڈر کی وجہ بھارت کا روسی فیڈریشن سے تیل کی براہ راست یا بالواسطہ درآمدات ہے، جسے امریکہ نے عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔


یہ اقدام امریکہ کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد روس کی معیشت پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ یوکرین پر اپنی کارروائیاں بند کرے۔ بھارت نے روس سے تیل کی درآمدات جاری رکھیں، جس پر امریکہ نے اقتصادی پابندیاں سخت کر دی ہیں۔ اب بھارت پر یہ نئی پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ اسے روس سے تیل کی خریداری کم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔


یہ اضافی ٹیرف بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ بھارت ایک بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور امریکہ سے کئی اقسام کی مصنوعات درآمد کرتا ہے۔ اس نئے اقدام کے بعد بھارت کی برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جبکہ بھارتی مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے، جو دونوں ممالک کے صارفین کو متاثر کرے گا۔


بھارتی حکومت ممکنہ طور پر اس فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے اور سفارتی سطح پر اس پر ردعمل دے سکتی ہے۔ بھارت کو اب اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے متبادل ذرائع تلاش کرنا ہوں گے تاکہ امریکی پابندیوں کے اثرات سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: