Get Alerts

واٹس ایپ میں گروپس کے تحفظ کے لیے جدید سیفٹی فیچر لانچ

واٹس ایپ میں گروپس کے تحفظ کے لیے جدید سیفٹی فیچر لانچ

کیلیفورنیا:واٹس ایپ نے صارفین کی حفاظت کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر "سیفٹی اوور ویو" متعارف کرایا ہے، جو صارفین کو غیر محفوظ یا مشتبہ گروپس میں شامل ہونے سے روکنے میں مدد دے گا۔

نئے فیچر کے تحت، جب کوئی ایسا شخص جو آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہ ہو، آپ کو کسی گروپ میں ایڈ کرے گا تو واٹس ایپ خود بخود آپ کو گروپ کی تفصیلات اور حفاظتی مشورے فراہم کرے گا۔

 اس میں گروپ بنانے کی تاریخ، کتنے ارکان ہیں، اور کس نے آپ کو گروپ میں شامل کیا ہے جیسی معلومات شامل ہوں گی تاکہ آپ بہتر فیصلہ کر سکیں کہ گروپ میں رہنا ہے یا اسے چھوڑ دینا ہے۔

مزید برآں، صارف جب تک گروپ میں رہنے کا فیصلہ نہیں کرتا، اس گروپ کے نوٹیفکیشنز خود بخود میوٹ رہیں گے تاکہ غیر ضروری اطلاعات سے بچا جا سکے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام واٹس ایپ صارفین کو دھوکہ دہی اور اسکیمز سے بچانے کے لیے ایک مؤثر قدم ہے، جو پہلے نامعلوم کالز کو سائلنٹ کرنے کے فیچر کے بعد مزید مضبوطی کا مظاہرہ ہے۔

کمپنی کے مطابق اب تک واٹس ایپ نے تقریباً 6 لاکھ 80 ہزار ایسے اکاؤنٹس کو بند کیا ہے جو فراڈ نیٹ ورکس سے منسلک تھے، اور نئے فیچر کے ذریعے اس سلسلے کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

ٹیگز: