نگران وزیر اعلی پنجاب کا مزار بی بی پاکدامن کا دورہ

نگران وزیر اعلی پنجاب کا مزار بی بی پاکدامن کا دورہ

لاہور: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے مزار مزار بی بی پاکدامن کا دورہ کیا اور مرکزی گنبد کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا۔

تفسیلات کے مطابق نگران وزیراعلی نے مزار کے مرکزی حصے اور گنبد کی تزئین و آرائش کے کام کا مشاہدہ کیا اور مزار کے اندرمعیاری لائٹس لگانے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نےکہا کہ  زائرین کی سہولت کے لئے مزار کے راستے کو مزید کشادہ کیاجائےگا۔

وزیر اعلی نے سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور سیکرٹری اوقاف کو منصوبے کے کام جلد مکمل کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں ۔ انھوں نے مزار پر ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام،سا  لمیت ،امن اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔