کرپشن مقدمات، یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش نہ ہوئے

 کرپشن مقدمات، یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش نہ ہوئے

کراچی :کرپشن مقدمات میں  یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کرپشن مقدمات میں وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں یوسف رضا گیلانی و دیگر کے خلاف ٹڈاپ کرپشن کے 26 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

یوسف رضا گیلانی نے مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی۔

عدالت نے مقدمات کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان پر فریٹ سبسڈی پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

مصنف کے بارے میں