فلپائن میں مسافر بس کھائی میں گر گئی،17 افراد ہلاک

فلپائن میں مسافر بس کھائی میں گر گئی،17 افراد ہلاک

منیلا:فلپائن میں مسافر بس کھائی میں گر گئی،17 افراد ہلاک ہوگئے۔ فلپائن کے ایک صوبے سے دوسرے صوبے جانے والی بس میں 30 سے زائد مسافر موجود تھے۔

مسافر بس  موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی۔ 28 مسافروں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 17 اموات کی تصدیق  ہوگئی۔

پولیس کے مطابق دیگر مریضوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ بس کے بریک فیل ہوجانے کے باعث آیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے۔

مصنف کے بارے میں