تل ایب :اسرائیلی کابینہ نے 2026ء کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے جس میں دفاع کے لیے 35 بلین ڈالر مختص کیے گئے ہیں، جو ابتدائی تجاویز سے 25 فیصد زیادہ ہیں۔ بجٹ کو اب پارلیمنٹ سے منظور ہونا باقی ہے جہاں وزیراعظم نیتن یاہو کو حکومتی اتحاد میں اختلافات کا سامنا ہے۔ قانون کے مطابق مارچ 2026ء سے پہلے بجٹ کی منظوری لازمی ہے، ورنہ نئے انتخابات کرانے پڑ سکتے ہیں۔ غزہ جنگ اور مذہبی معاملات پر اختلافات پہلے ہی اتحاد میں تناؤ پیدا کر چکے ہیں، جبکہ بڑھے ہوئے دفاعی اخراجات نے سیاسی تقسیم مزید بڑھا دی ہے۔