کراچی: ڈیفنس خیابیان مجاہد کے علاقے میں ایک تاجر کے گھر بڑی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، جس میں گھریلو ملازم بلال اور اس کے دو ساتھی ملوث تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں موجود معمر خاتون کو یرغمال بنایا اور 20 تولے سونا اور 90 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے، جس سے مالکان کو مجموعی طور پر تقریباً 5 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
متعلقہ تھانے میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس کی ٹیمیں فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش میں مصروف ہیں۔