اذان کی آواز تیز ہونے پر رپورٹ درج کرو ائی جا سکے گی

اذان کی آواز تیز ہونے پر رپورٹ درج کرو ائی جا سکے گی

دبئی: متحدہ عرب امارات کے اسلامی امور کے محکمے نے کہا ہے کہ اگر رہائشیوں کو اذان کی تیز آواز سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو تو وہ اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

شکایت اسلامی امور کے محکمے میں درج کرا جاسکے گی، اس سلسلے میں ہاٹ لائن پر کال بھی کی جاسکتی ہے۔

انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اذان کی آواز 85 ڈیسیبل سے تجاوز نہیں کرنی چاہیے اس لیے کہ اس سے بڑھی ہوئی آواز سماعت کے لیے نقصان دہ ہے۔