Get Alerts

ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن سے محبت کا ثبوت پیش کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن سے محبت کا ثبوت پیش کر دیا

واشنگٹن:امریکی صدر کے انتخاب سے لیکر اب تک نئے امریکی صدر ٹرمپ کے متنازعہ اقدامات دیکھنے میں آرہے ہیں ۔سب سے بڑا متنازعہ اقدام تو غیر ملکی شہریوں کے بارے میں بنایا جانے والا نیا قانون تھا ۔ تاہم امریکی حکومت کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے بھی امریکی موقف میں واضع تبدیلیاں نظر آرہی ہیں۔

 اس میں سے ایک یہ کہ ٹرمپ نے آتے ہی سب سے پہلے اقدامات میں سے روسی صدر کے ساتھ تعلقات کو بہتری کی جانب لے جانےکے لیے باقاعدہ  ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے بعد سے لیکر اب تک روس اور امریکہ کے تعلقات میں نئے اقدامات دیکھنے  میں آرہے ہیں ۔ 

اسی سلسلے کو    آگے لے جاتے ہوئےگز شتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ ڈیل کرنے کامنصوبہ پیش کر دیا۔اُن کا کہنا تھا کہ وہ روسی ہم منصب پیوٹن کی عزت کرتے ہیں۔اور داعش کیخلاف جنگ میں روس کی حمایت کا خیرمقدم کریں گے۔ایک  اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر پیوٹن قاتل ہے تو امریکہ کونسا معصوم ہے ؟ ہم نے بڑے دہشتگرد مارے اورپکڑے ہیں.

واضح رہے الیکشن مہم کے دوران ٹرمپ پر روسی مدد کا الزام لگایا جاتا رہا امریکی خفیہ ایجنسی نے الیکشن میں روسی سائبر حملے کی تحقیقات کیں اور سابق صدر اوبامہ نے 35 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر بھی کیا تھا۔