Get Alerts

قاتلانہ حملہ ,بیٹسمین نے فیلڈرکو قتل کر دیا

قاتلانہ حملہ ,بیٹسمین نے فیلڈرکو قتل کر دیا

بنگلہ دیش ، آؤٹ ہونے پربیٹسمین نے فیلڈرکو قتل کر دیا

بنگلہ دیش میں بیٹسمین نے آؤٹ ہونے پر غصے میں آکر فیلڈر کو قتل کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس جہانگیر عالم کے مطابق چٹاگانگ میں ایک دوستانہ کرکٹ میچ کے دوران مقامی بلے باز بیٹسمین نے سٹمپ یا بولڈ ہونے پر غصے میں آکر وکٹ اکھاڑ کر ہوا میں پھینکی جو قریب کھڑے 14 سالہ فیصل حسین کی گردن اور سر پر لگی اور وہ وہیں گر گیا، فیصل کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی،مذکورہ بلے باز کو حراست میں لے لیا گیا ہےاور اب اس پر غیرارادی قتل کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں کرکٹ میں لڑائی جھگڑے عام ہیں

گزشتہ سال مئی میں ڈھاکہ میں ہونے والے ایک میچ میں نو بال دینے پر فیلڈر نے امپائر پر طنز کیا جس پر بلے باز نے طیش میں آ کر سٹمپ اکھاڑ کر 16سالہ کرکٹر کو پیٹا جس سے اسکی موت واقع ہو گئی تھی۔