جدہ میں21 ٹن ناقابل استعمال کھجوریں ضبط،فیکٹری سیل

جدہ میں21 ٹن ناقابل استعمال کھجوریں ضبط،فیکٹری سیل

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

جدہ :سعودی عرب میںایف ڈی اے کے انسپکٹرز نے کھجوروں کی فیکٹر ی کو سیل کرتے ہوئے ناقابل استعمال21 ٹن کھجوریں ضبط کرلیں۔

عرب میڈیارپورٹ کے مطابق جدہ شہر کے محکمہ ایف ڈی اے کے انسپکٹرز نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فیکٹری کے کارکن ایسی کھجوروں کے پیکٹوں کی تیاری کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے پکڑے گئے جو انسانی استعمال کے قابل نہیں تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ پکڑی جانے والی21 ٹن کھجوریں ناقابل استعمال تھیں جو ضبط کرلی گئی ہیں جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا ہے ۔