’مجھے لڑکی مل گئی‘سلمان خان کی ٹوئٹ نے ہلچل مچادی

’مجھے لڑکی مل گئی‘سلمان خان کی ٹوئٹ نے ہلچل مچادی

ممبئی:بالی ووڈ کے کنوارے خان سلمان خان کی ایک ٹوئٹ نے ہلچل مچادی جس کے بعد دبنگ خان نے وضاحت کرتے ہوئے اپنی نئی آنے والی فلم’لوراتری‘ کیلئے لڑکی ملنے کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان جو کہ چالیس سال سے بھی اوپر کے ہوچکے ہیں نے ابھی تک شادی نہیں کی اور ان کی شادی کو لیکر ہر کوئی ہی جاننا چاہتا ہے۔سلومیاں نے اپنے مداحوں کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے اس وقت حیران کردیا جب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ ”مجھے لڑکی مل گئی“۔

ان کا ٹوئٹ کرنا ہی تھا کہ سوشل میڈیا پر افواہوں کا ایک جمعہ بازار سج گیا اور ہر کوئی ہوا میں تیر چھوڑنے لگا کہ دبنگ خان شادی کررہے ہیں اور ان کو دلہن مل گئی ہے۔لیکن مداحوں کی جانب سے لگائے جانیوالے اندازے اور تمام افواہیں دو گھنٹے بعد ہی دم توڑ گئیں جب سلمان خان نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ”مجھے ایوش شرما کی فلم ’لو راتری‘ کے لیے وارینا نامی لڑکی مل گئی ہے“۔

خیال رہے کہ سلمان خان ایک فلم بنارہے ہیں جس میں ان کے بہنوئی ایوش شرما کو مرکزی کردار دیا گیا ہے جبکہ یہ فلم دبنگ خان کے پروڈکوشن ہاﺅس کے بینر تلے بنائی جائے گی۔