لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہے: فواد چوہدری

لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لیجنڈ گلوکارہ  کے انتقال کر موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ  کہا ہے کہ لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہے، لتا جی نے عشروں تک سر کی دنیا پر حکومت کی اور ان کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک رہے گا، جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں لتا منگیشکر کو الوداع کہنے والوں کا ہجوم ہے۔


 

واضح رہے کہ  طویل عرصے تک بھارت کی فلم انڈسٹری پر راج  کرنے والی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

بھارتی میڈیاہندوستان ٹائمز  کے مطابق کورونا کی وجہ سے گزشتہ ماہ سے  ممبئی کے بریچ کینڈ ہسپتال میں زیر علاج  لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں ہیں۔انہیں گزشتہ روز حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منقتل کیا گیا تھا۔

 گلوکارہ کو کورونا کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ان کا کورونا تو ٹھیک ہوگیا تھا تاہم بعد میں انہیں نمونیا ہوگیا جس کی وجہ سے وہ ہسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گزشتہ رات لتا منگیشکر کی طبیعت مزید خراب ہوئی تو انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا مگر وہ صحت یاب نہ ہو سکیں اور دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ 

بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر1929 میں پیدا ہوئیں اور1943 میں محض 13 سال کی عمر میں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروا کے  اپنے کرئیر کا آغاز کیا، لتاجی نے مختلف زبانوں میں 25 ہزار سے زائد گانے گانوں میں اپنی آواز کے سر بکھیر کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا  نام درج کروایا۔

مصنف کے بارے میں