اپوزیشن والے اپنے لیے مسئلہ پید کریں گے ،حکومت گرانے کی کسی میں جرات نہیں: شیخ رشید 

اپوزیشن والے اپنے لیے مسئلہ پید کریں گے ،حکومت گرانے کی کسی میں جرات نہیں: شیخ رشید 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں اتنی جرات نہیں کہ حکومت کو ختم کرسکے۔ وہ اکٹھے آنا چاہتے ہیں تو آجائیں ہمیں کوئی خوف نہیں ہے۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمن نے مکھی کی طرح باہر نکال دیا۔ ن لیگ کا نسلہ ٹاور اور پیپلز پارٹی کی تجوری ہائیٹس گر چکی ہے۔ یہ کہتے ہیں کہ ہمیں گھر بھیجیں گے یہ منہ اور مسور کی دال۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی آصف علی زرداری کو 10 پرسنٹ نہیں کہا اور نہ ہی بلاول بھٹو زرداری کو سلیکٹڈ کہا ہے۔ اپوزیشن والے اپنے لیے مسئلہ پیدا کریں گے۔ 

شیخ رشید نے مزید کہا کہ پہلے میں نے پہلے کہا تھا کہ تاریخ بدلو اب کہتا ہوں سب اکٹھے آئیں۔ او آئی سی کا اجلاس 22 سے شروع ہو رہا ہے ۔ فوج کا اپنا روٹ ہوگا اپوزیشن والے بھی ضلعی انتظامیہ سے مل کر روٹ طے کرلیں۔ یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ چور اور ڈاکو حکومت کو للکار رہے ہیں۔منی لانڈرنگ کرنے والے فیٹیف کے اصل مجرم ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ  پہلے یہ استعفیٰ دے رہے تھے اب یہ لانگ مارچ پر آگئے ہیں۔ یہ عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں ہمیں کوئی خوف نہیں یہ جہاں عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں لے آئیں انہیں پہلے بھی شکست ہوئی اب بھی شکست ہوگی۔ 

مصنف کے بارے میں