Get Alerts

اپوزیشن میں جرات ہے تو تحریک عدم اعتماد لائے، عمران خان بحران سے نکل آئیں گے: شیخ رشید 

اپوزیشن میں جرات ہے تو تحریک عدم اعتماد لائے، عمران خان بحران سے نکل آئیں گے: شیخ رشید 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنے چورن بیچ رہی ہے اور میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے ۔ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ۔ ان میں جرات ہے تو تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں ان کے 12 لوگ کم ہوجائیں گے۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ کوئی اتحادی عمران خان کو نہیں چھوڑے گا۔ انشاءاللہ عمران خان اس بحران سے نکل آئیں گے۔ عمران خان 50 دن بعد اور مضبوط ہوگا۔ صبح شام یہ کہتے ہیں کہ ہمارے 22 لوگ ان سے رابطے میں جو غلط ہے انہیں کے لوگ کم ہوں گے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو میرا دلبر جانی ہے ۔ اسلام آباد آنا چاہتا ہے تو شوق سے آئے۔ فضل الرحمن کے لوگ رمضان میں تراویح پڑھا ر ہے ہوں گے جبکہ عید کے بعد بلدیاتی انتخابات ہیں۔