عمران خان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی:فواد چودھری

عمران خان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی:فواد چودھری
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں کہ لانگ مارچ کریں گے آپ لانگ مارچ تو کیا شارٹ مارچ بھی نہیں کرسکتے ۔ کل آپ نے شہباز شریف کے گھر جا کر پیپلز پارٹی کے سرنڈر پر دستخط کردیے ہیں۔ کورونا ختم ہونے پر چینی صدر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ 

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے واپسی پر دیگر وفاقی وزرا کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ لانگ مارچ میں جتنے الفاظ ہیں اتنے ان کے پاس بندے نہیں ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی عمران خان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اسمبلی میں کچھ نہیں کرسکیں گے۔ ان کے حالات مزید پتلے ہوتے جائیں گے اور انہیں ادویات کی ضرورت پڑے گی۔ جب سے مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے پیسے نکلے ہیں ان کی محبتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ 

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا۔ چینی صدر سے ملاقات بھی انتہائی سود مند رہی ۔ چینی صدر کورونا ختم ہونے پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں