تم کتنے بھٹو مارو گے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا، یہ تو ٹریلر تھا، اصل تو بلاول بھٹو کووزیراعظم بنواناہے: مرتضیٰ وہاب

تم کتنے بھٹو مارو گے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا، یہ تو ٹریلر تھا، اصل تو بلاول بھٹو کووزیراعظم بنواناہے: مرتضیٰ وہاب
سورس: File

کراچی:  ندھ کے 16اضلاع میں بلدیاتی ضمنی الیکشن کا معرکہ پیپلز پارٹی کے جیتنے کے بعد میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نےاپنی جیت پیپلزپارٹی کےکارکنوں کےنام کرتے ہوئے کہا کہ یہ توصرف ٹریلرتھااصل میں توعام اِنتخابات میں بلاول بھٹو کووزیراعظم بنواناہے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج وہ نعرہ سچ ہوگیا، تم کتنے بھٹو مارو گے ہر گھر سے بھٹونکلےگا،اس جوش کوایسےہی زندہ رکھناہےجب تک بلاول بھٹو وزیراعظم نہیں بنتے۔

 انہوں نے کہا کہ  ہم پر لوگ غیر مقامی ہونے کا الزام لگاتے ہیں۔ہم نے کراچی کی ماضی میں خدمت کی ہے جس کی بدولت کامیابی نصیب ہوئی۔ انشااللہ آئندہ بھی کراچی کی خدمت جاری رکھیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مجھے سلیکٹڈ کہنے والوں کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ آج لوگوں نے محبت دکھائی ہے، میرے لیے پورا کراچی ہی میری یوسی ہے ساری یوسیز میری ہیں، مجھے کونسی سیٹ رکھنی ہے اور کونسی نہیں یہ فیصلہ پارٹی کریگی۔

 ضمنی بلدیاتی انتخابات جیتنے کے بعد  انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں پانی مافیا کام کررہی ہے ہم اس پر کارروائی کررہے ہیں، ہم تعصب اور کینہ پروری والی سیاست نہیں کریں گے، الیکشن کسی اور جگہ پر ہوتا ہے تو الیکشن کمیشن خراب ہو جاتاہے۔

 انہوں نے کہا کہ جب الیکشن ضلع وسطیٰ میں ہوتا ہے تو الیکشن کمیشن ٹھیک ہو جاتاہے، پیپلز پارٹی اکیلے لڑ رہی ہے،پی ٹی آئی اور جماعت ایک ساتھ لڑرہےہیں۔

واضح رہے کہ یوسی 13 صدرٹاؤن کا مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق مرتضیٰ وہاب 3 ہزار 976 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار نے 1566 ووٹ لیے، مرتضیٰ وہاب نے گذری کی یوسی سے 2410 کی لیڈ سے فتح حاصل کی ہے۔

مصنف کے بارے میں