الیکشن کمیشن کا انوکھا کارنامہ، چوکیدار پریزائیڈنگ اور سویپئر  اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر تعینات

الیکشن کمیشن کا انوکھا کارنامہ، چوکیدار پریزائیڈنگ اور سویپئر  اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر تعینات
سورس: file

کراچی: عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کا انوکھا کارنامہ۔ کراچی میں محکمہ تعلیم کے  چوکیدار کو پریزائیڈنگ اور سویپئر  کواسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر تعینات کر دیا۔

 چوکیدار محمد اشرف اور سویپر پرویز مسیح   الیکشن   ڈیوٹی دیں گے۔کراچی میں دولیب اسسٹنٹ کو بھی اسسٹنٹ پریزاٸڈنگ افسر تعینات  کیاگیاہے۔ 

 ذرائع کے مطابق دادو کے حلقے این اے 228 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 241 اور پولنگ اسٹیشن نمبر 166 پر چوکیدار کو پریزائیڈنگ  اور سویپئر  کواسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر   مقرر کیا گیا ہے۔ 

 
آر اوصفدر میرانی کے مطابق این اے 228 میں چوکیدارکو پریزائیڈنگ افسر بنانے کا عمل فنی خرابی کے باعث ہوا۔


 آر او آفس کا کہنا ہے کہ چوکیداروں کو پریزائیڈنگ افسر بنانے کی غلطی غیر ارادی طور پر ہوئی جس کو درست کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں