جنوبی وزیرستان، پولیس وین کے قریب دھماکہ، 2 اہلکار زخمی

جنوبی وزیرستان، پولیس وین کے قریب دھماکہ، 2 اہلکار زخمی
سورس: file

وانا: جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار وانا میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حافظ میڈیکل کیمپلیکس کے قریب پولیس گاڑی پر دھماکا ہوا، جس سے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 دھماکے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے اعلان کے بعد سےخیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے متعدد حملوں کے سبب سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں