Get Alerts

محسن نقوی کی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

محسن نقوی کی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

دبئی : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کی جہاں دنیا بھر کے رہنماؤں اور بین الاقوامی ماہرین نے اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ اس دوران انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان اور روانڈا کے وزیر داخلہ ڈاکٹر ونسنٹ بیروٹا سے اہم ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں پاک۔ یو اے ای دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی مفادات کے شعبوں میں اشتراکِ کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یو اے ای کے جدید پولیسنگ نظام سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایکسچینج پروگرامز انتہائی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے آن لائن دہشت گردی اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی مرتب کرنے پر بھی بات کی۔

دوسری جانب، وفاقی وزیر داخلہ نے روانڈا کے وزیر داخلہ ڈاکٹر ونسنٹ بیروٹا سے ملاقات میں سکیورٹی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے داخلہ نے وزارت داخلہ کے مابین تعاون بڑھانے اور فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اے سی سی ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا اور اس ادارے کے امور سے متعلق بریفنگ حاصل کی۔

ٹیگز: